تازه خبریں

بھارت متنازع سرحدی علاقے ” ڈوکلام “سے فوجیں واپس بلالے:چین

بھارت متنازع سرحدی علاقے ” ڈوکلام “سے فوجیں واپس بلالے:چین

چین نے بھارت سےہمالیہ میں متنازع سرحدی علاقے ” ڈوکلام “سے اپنی فوجیں فوری واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
بیجنگ میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ چین اس سلسلے میں تحمل مزاجی کا مظاہرہ کر رہا ہے لیکن ہر چيز کی ايک حد ہوتی ہے۔بھارت نے چین اور بھوٹان کے ساتھ سرحدی علاقے ڈوکلام میں جون ميں فوج تعينات کر دی تھی۔ چين نے بھی اس علاقے میں اپنی فوجيں تعينات کر رکھی ہيں۔چین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی انخلاء تک مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں۔