جعفریہ پریس- جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (ملتان ڈویژن) کے زیراہتمام امام عالی مقام سید الشہداء حضرت مام حسین علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یوم حسین کی تقریب بوس ٹائون ہال ملتان میں منعقد ہوئی۔ یوم حسین میں شیعہ علماء کونسل پاکستان اور جے ایس او کے رہنمائوں نے شرکت کی۔ یوم حسین کی تقریب سے علامہ سید علی اصغرنقوی، علامہ سید ضمیرالحسن نقوی، علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، جے ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر حیدر انقلابی اور علامہ حسین بخش سروری نے خطاب کیا۔ اس کے علاوہ عماریاسر، بشارت قریشی، احمد عباس، ذیشان حیدر اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام محسن انسانیت ہیں، وہ کسی ایک مسلک کے امام نہیں ہیں، آپ کی زندگی اور شہادت ہمارے لیے عظیم مثال ہے۔ اما حسین نے بھائی چارے اور وحدت کا درس دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا سے ہمیں اخوت اور صبر کا درس ملتا ہے۔ مقررین نے مزید کہا کہ ہمیں ملک میں امن وامان قائم کرنے کے لیے فرقہ واریت پھیلانے والوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے سیرت سیدالشہداء پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اتحاد وحدت کی فضا قائم کرنی ہوگی۔
- پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس 17 جون نشترپارک میں منعقد ہوگی
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان