جعفریہ پریس سرائے عالمگیر( )حوزہ علمیہ امام حسن مجتبیٰ چک نتھا سرائے عالمگیر میں سالانہ تیرواں عشرہ فاطمیہ 26مارچ سے شروع ہورہا ہے،جس میں ملک بھر سے جید علماء خطاب فرمائیں گے،تفصیل کے مطابق حوزہ علمیہ کا امتیاز ہے ۔کہ گزشتہ12سال سے حضرت رسول خدا کی بیٹی حضرت فاطمہ زہراء کی شھادت کے سلسلہ میں عشرہ فاطمیہ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔اس سال سالانہ تیرواں عشرہ فاطمیہ 26مارچ سے شروع ہورہا ہے،سیکرٹری اطلاعات حوزہ علمیہ نے بتایا کہ حوزہ علمیہ کی کوشش ہے کہ محرم الحرام کی طرح عشرہ فاطمیہ کا انعقاد پورے ملک میں کیا جائے،پہلی مجالس دن 4:00شروع ہو گی۔جبکہ آخری مجلس 3اپریل صبح 9:00شروع ہو گی۔جس میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی بھی خطاب فرمائیں گے۔ اطلاعات کے مطابق حسب سابق اس سال بھی مستحق افراد میں سلائی مشینیں تقسیم کی جائیں گی۔لہذا مرکزی آفس سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔