جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے معروف شیعہ اسکالر علامہ پروفیسر تقی ہادی اور شیعہ علماء کونسل نارتھ کراچی زون کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حماد رضا ولد مسرور حسین شہید کو تکفیری دہشت گرد گروہ کی جانب سے فائرنگ کرکے شہید کردینے پرشد ید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے ۔دہشت گردی کا بازار گرم ہے ۔کراچی کی عوام عدم تحفظ کا شکار ہے ،قانون نافذ کرنے والے ادراے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔شیعہ علماء کونسل پاکستان معروف شیعہ اسکالر علامہ پروفیسر تقی ہادی اور شیعہ علماء کونسل نارتھ کراچی زون کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حماد رضا کے بہیمانہ قتل پر ملک بھر میں جمعہ کے روز احتجاج کرئے گی ۔
مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی نے معروف شیعہ اسکالر علامہ پروفیسر تقی ہادی اور شیعہ علماء کونسل نارتھ کراچی زون کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حماد رضا ولد مسرور حسین شہید کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ واقع میں ملوث اصل مجرموں کا سراغ لگا کر تختہ دار پر لٹکایا جائے ۔اور شہریوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں ۔علامہ عارف حسین واحدی نے علامہ پروفیسر تقی ہادی اور حماد رضاشہید کیلئے دعائے مغفرت کی اور انکے لواحقین اور پسماندگان کو تعزیت و تسلیت پیش کی۔