تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل کی حضرت آیۃ اللہ حاج آقائ رضا زادہ سےملاقات

مشہد مقدس: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی استاد بزرگوار ،عضو شورائ مدیریت حوزہ علمیہ مشہد حضرت آیۃ اللہ حاج آقائ رضا زادہ دام عزہ رئیس سابق دانشگاہ علوم اسلامی رضوی سے ان کی رھائش گاہ پر ملاقات،مختلف علمی تحقیقاتی موضوعات اور حوزہ علمیہ کے امور اور نصاب کے بارے میں گفتگو،پاکستان میں مدارس علمیہ اورعلمائ کرام کا باھمی اتحاد و وحدت کے حوالے سے کردار پر مفصل گفتگو ھوئی،ھم نے پاکستان میں امن و امان اور اتحاد امت کے حوالے سے تمام مسالک کے علمائ کرام کی مشترکہ کاوشوں کے بارے میں ان کو آگاہ کیا اور خاص کر پیغام پاکستان بیانیہ کے بارے میں آگاہ کیا کہ تمام مسالک کے ھزاروں جیّد علمائ عظام کے دستخط ھیں حضرت آیۃ اللہ نے فرمایا کہ پاکستان میں جو فرقہ وارانہ اختلافات پھیلانے کی کوشش کی گئی اس میں تمام مسالک کے علمائ کرام خاص کرعلامہ سید ساجد علی نقوی کے کردار کو سراہتے ھیں اور فرمایا کہ میرا پیغام علمائ کرام کو دیں کہ اس دور میں جب عالمی سامراجی قوتیں مسلمانوں کو کمزور کرنے کے درپے ھیں اپنی صفوں میں زیادہ سے زیادہ اتحاد و وحدت قائم کریں اور ان عناصر سے ھوشیار رھیں جو مختلف مسالک اور ان کے مقدسات کی توھین کر کے امت کے درمیان انتشار پھیلانے میں مصروف ھیں یہ لوگ مسلمانوں کو کمزور کرنے کا سبب بنتے ھیں