• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی زائرین بس پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے زائرین بس پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس مذموم کاروائی کو نا اہل حکمرانوں کے لئے سوالیہ نشان قراردیا – علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ سال ٢٠١٤ کا آغاز ہوتے ہی شرپسند عناصرکی زائرین بس پرحملے کی کاروائی سے اندازہ ہوتا ہے کہ ملک دہشت گردوں کے رحم وکرم پرہے لیکن حکمراں اب تک کوئی ٹھوس پالیسی مرتب نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے متعدد بارحکومت بلوچستان پرواضح کیا تھا کہ زائرین کی بسوں کو تحفظ دیا جائے، اگرحکومت تحفظ نہیں دے سکتی تو اپنی نااہلی کا اعتراف کرے ۔
علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے بیان میں متاثرین سے اظہارہمدردی کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد شفایابی کا بھی اظہارکیا-