قائد ملت جعفریہ پاکستان نائب صدر متحدہ مجلس عمل علامہ سید ساجد علی نقوی کا پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی سمیت وفاقی و صوبائی حکومت کو داد تحسین صحت مند سرگرمیوں سے پاکستان میں امن کے قیام کے ساتھ معیشت بھی بہتر ہوگی۔ پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد سے پاکستان کا امیج دنیا میں بہتر ہوگا۔ کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو مبارکباد ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مزید اقدامات بھی اٹھانا ہونگے۔