عزاداری امام حسین ؑ کی راہ میں کوئی رکاوٹ قابل قبول نہیں۔
تحریک پاکستان آپ ؑ کی زندگی سے سبق لیتے ہوئے کامیاب ہوئی۔
(ریحانہ عبادی ممبر اسلامی تحریک)
سکردو(پ۔ر) گلگت بلتستان اسمبلی میں اسلامی تحریک پاکستان کی خاتوں ممبر ریحانہ عبادی نے محرم الحرام میں عزاداری امام حسینؑ کے بارئے میں اپنے بیان میں کہا کہ امام حسین ؑ کی ذات تمام فرقہ بندیوں سے بالاتر ہے۔ جس نے اپنی ہستی کو انسانیت کی نجات کے لیے قربان کردی ۔دنیا کا ہر حریت پسند آپ کی زندگی سے سبق لیتا ہے ۔ تحریک پاکستان بھی آپ کی زندگی سے سبق لیتے ہوئے انتھک جدوجہد کے نتیجے میں کامیاب ہوئی۔ اب پاکستان کی بقا بھی آپ ہی کی قربانیوں کی یاد آوری پر منحصر ہے۔ جس پر تمام مسلمانوں کا اتفاق ہے عزاداری امام حسین ؑ کے ذریعے قوم میں قربانی کا جذبہ بیدار کر کے ملک کو بچا سکتے ہیں۔لہذا ملک میں مذہبی رواداری کی فضا قائم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ عزاداری امام حسین ؑ کو جوش و خروش سے منایا جائے۔ اس لیے اس کی راہ میں کوئی رکاوٹ قابل قبول نہیں ۔ لہذا ہم قائد ملّت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے پوری قوم سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ کی ذات سے سبق لیتے ہوئے مذہبی یکجہتی کا پاس کرتے ہوئے عزاداری حضرت امام عالی مقام کو نہایت شان و شوکت سے منائیں۔