تازه خبریں

عید الفطر 1446ھ : قائد ملت جعفریہ پاکستان کا پیغام

عید الفطر 1446ھ : قائد ملت جعفریہ پاکستان کا پیغام

عیدالفطر خوشی کیساتھ قومی وحدت کا عظیم مظاہرہ ہے، علامہ ساجد نقوی

عید کا دن ہمیں اتحاد جیسے قرآنی اور نبوی فریضے کی طرف رہنمائی کرتا ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

  عہد کریںاتحاد اور جد وجہد کاسفر جاری رہے گا، مظلوم فلسطینی و کشمیری بھائیوں کو یاد رکھیں گے،عیدالفطر پر پیغام

راولپنڈی / اسلام آباد30 مارچ 2025 ء (   جعفریہ پریس پاکستان     )  قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا  عید الفطر 1446ھ کے موقع پراُمت مسلمہ کو عید کے موقع پر مباکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کا المیہ ہے کہ یہاں اگرچہ عید کا دن تو ہرسال اپنی روایت کے مطابق طلوع ہوتا ہے لیکن ہر سال کی طرح حالیہ عید پر بھی ہمیں غربت’ جہالت’مہنگائی’بے روزگاری’ معاشرتی اور تعلیمی مسائل’ مختلف امراض’ جرائم اور بد امنی خاص طور پر انتہاء پسندی جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔

عید کا دن ہمیں اتحاد جیسے قرآنی اور نبوی فریضے کی طرف رہنمائی کرتا ہے اس اتحاد کو آئندہ عید تک اسی جوش و جذبے اور خلوص و ولولے کے ساتھ جاری رکھنا ہوگا ، عیدکا دن ہمیں عادلانہ نظام کے قیام کی جدوجہد کی طرف متوجہ کرتا ہے۔اس موقع پر ہمیں یہ عزم بھی دہرانا ہوگا کہ عالم اسلام کی مشکلات جن میں  بیت المقدس کی آزادی’  غزہ کی ناگفتہ بہ صورتحال اورکشمیر کی سوگوار فضا سرفہرست ہیں کے حل کیلئے اپنے حصہ کی جدوجہد کرتے رہیں گے’ دنیا بھر میں چلنے والی آزادی و حریت کی تحاریک  کا سلسلہ جاری رہے گا۔