فرانس:کیلے کی بندرگاہ پر قائم پناہ گزینوں کا”جنگل کیمپ”خالی کرا لیا گیا
فرانسیسی حکومت نےکیلے کی بندرگاہ پر قائم پناہ گزینوں کے”جنگل کیمپ” کوخالی قرار دے دیا ہے۔ جنگل کیمپ سے مہاجرین کی دوسرےعلاقوں میں منتقلی کے عمل میں اُس وقت تیزی آگئی جب یہاں سے نکلنے والے مہاجرین نے خیموں کو آگ لگا دی۔حکام کے مطابقاب یہ کیمپ مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے اور یہاں موجود مہاجرین کو ملک کے مختلف علاقوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔