مصر کی عدالت نے سابق صدر مرسی کی سزائے موت کا فیصلہ منسوخ کرتے ہوئے دوبارہ سے مقدمہ چلانے کا حکم دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کی عدالت نے سابق معزول صدر محمد مرسی کی سزائے موت کا فیصلہ منسوخ کرتے ہوئے ان پر قائم مقدمات دوبارہ سے چلانے کا حکم دیا ہے۔
اس سے قبل سابق مصری صدر محمد مرسی کو قومی سلامتی سے متعلق خفیہ دستاویزات قطر کو فراہم کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزا بھی سنائی گئی تھی تاہم عمر قید کی سزا برقرار ہے۔
واضح رہے کہ 2013 میں ملک میں احتجاجی مظاہروں کے بعد اس وقت کے آرمی کے سربراہ اور موجودہ صدرعبدالفتاح السیسی نے محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔