• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

ملک بھر میں یوم دفاع بھرپور جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں یوم دفاع بھرپور جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں یوم دفاع بھرپور جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے

جنگ ستمبر میں بھارت کو عبرتناک شکست دینے کی یاد میں آج ملک بھر میں یوم دفاع ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

6 ستمبر 1965 کو بھارتی افواج نے لاہور کے قریب بین الااقوامی سرحد عبور کرتے ہوئے شہر میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن دشمن کو بیدیاں اور واہگہ کے مقامات پر ہی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

قوم کے جاں نثار سپوتوں نے جرات و بہادری کی لازوال داستانیں رقم کرتے ہوئے دشمن کو ناکوں چنے چبوادیے اور مادر وطن کا دفاع یقینی بنایا۔

اسلام آباد میں رات 12 بجتے ہی شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس سے وفاقی دار الحکومت کے آسمان پر رنگوں کی قوس و قزح چھا گئی اور ملی نغموں نے شہریوں کا لہو گر ما دیا۔

یوم دفاع کے موقع پر نماز فجر کے بعد ملک بھر کی مساجد میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور پاک فوج کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ ملک بھر میں پروقار تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

یوم دفاع پاکستان کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی جب کہ  پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی بھی پیش کی۔

نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بھی یادگار شہداء پر یوم دفاع کی تقریب منعقد کی گئی، اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے یادگار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی۔

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر گارڈ زکی تبدیلی کی پروقار تقاریب منعقد کی گئیں۔

مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کے مہمان خصوصی ائیر وائس مارشل شکیل غضنفر تھے۔

ائیر چیف مارشل شکیل غصنفر نے مزار قائد پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، مہمانوں کی کتاب میں تاثرات کی درج کیے۔

مزار قائد پر پاک فضائیہ کی اصغرخان اکیڈمی کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے، فرائض سنبھالنے والے گارڈز میں 3 خواتین سمیت 46 کیڈٹس شامل ہیں۔

لاہور میں مزار اقبال پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، ڈی جی رینجرز میجر جنرل عامر مجید تقریب کے مہمان خصوصی تھے، مہمان خصوصی نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔