تازه خبریں

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی وفد کا دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان مشہد مقدس کادورہ

مشھد مقدس:جعفریہ پریس

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد نے مشھد مقدس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی (زید عزہ) کے دفتر کا دورہ کیا

وفد میں ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل اور جماعت اسلامی کے نائب امیر ،جناب لیاقت بلوچ، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن جناب علامہ عارف حسین واحدی، ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر اور جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل جناب پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی، ہدیةالہادی پاکستان کے نائب صدر جناب رضیت باللہ، مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جناب سید ناصر شیرازی، ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل جناب سید ثاقب اکبر متحدہ جمعیت اھل حدیث سے جناب مقصود احمد سلفی اور جمعیت علمائے اسلام سے جناب طاھر حبیب شامل تھے۔

وفد نے سردار رشید اسلام شھید قاسم سلیمانی کی شہادت پر پاکستانی عوام اور دینی سیاسی قیادت کے ھمدردی اور یکجہتی پر مبنی پیغام پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ھوئی کھا کہ ایران اور پاکستان عالم اسلام کے دو اھم برادر، دوست اور ھمسایہ ملک ھیں لھذا ملی یکجہتی کی ھمیشہ کوشش رھی ھے کہ دونوں ملکوں کے درمیان محبت و اخوت اور دوستی کی فضا بہتر سے بہتر ھو کیونکہ دونوں ملکوں کے خلاف عالمی سامراجی سازشیں عروج پر ھیں دونوں ملکوں کے غیور عوام کے درمیان پرانے تاریخی، سیاسی، سماجی، مذھبی، ملی اور دینی تعلقات ھیں جن کو مزید بہتر بنانے اور ملکر سامراجی سازشوں کا مقابلے کرنے کے لئے ملی یکجہتی کونسل اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رھے گی اور اتحاد امت مسلمہ کے لئے اپنی بھرپور کوششیں اور کاوشیں جاری رکھے گی-

*دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان مشھد مقدس*