ملکی سر حدوں کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے دریغ نہیں کیا جائے گا بھارت کو احساس نہیں ہے کہ اس نے کس قوم کوللکارا ہے(یعقوب شہباز)
مستقل بنیادوں پر سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں وطن عزیز کی سالمیت کی خاطر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں(یعقوب شہباز)
کراچی (اسٹاف رپوٹر)شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے نائب صدر محمد یعقوب شہباز کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کنٹرول لائن پر جاری بھارتی فائرنگ و گولہ باری کا نوٹس لے ملت جعفریہ ملکی بقا ء کی خاطر ہر اول دستہ کا کردار ادا کرے گی ملکی سر حدوں کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے دریغ نہیں کیا جائے گا بھارت کو احساس نہیں ہے کہ اس نے کس قوم کوللکارا ہے بھارتی جارحیت نے خطہ میں اپنے ناپاک عزائم کو واضح کر دیا ہے بھارت عالمی قوانین اور تمام اخلاقی و سفارتی تقاضوں کو ڈھٹائی سے پامال کرنے میں مصروف ہے مودی سرکار کسی بھول میں نہ رہے اس بار اس کو65کی جنگ سے بھی زیادہ نقصان اُٹھانا پڑے گا بھارت یاد رکھے پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے بھارتی وزیر اعظم نریندرہ مودی ایک غیر مدبر اور نا اہل حکمران ہے جو اپنے ہٹ دھرمی اور غیر دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے پورے خطے کو جنگ کی آگ میں دھکیلنا چاہتا ہے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بھارت کی طرف سے آئے روز گولہ باری اس کے جنگی عزائم کو واضح کر رہی ہے بھارت کا یہ جارحانہ طرز عمل نا قابل قبول ہے افواج پاک داخلی محاذوں پر برسرپیکار ہونے کے ساتھ ساتھ اپے دفاع میں بھی پوری طرح چوکس ہے ہم حکومت سے مطالبہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسلسل سرحدی خلاف ورزی پر بھارتی سفیر کو طلب کیا جائے اگر بھارت اس ہٹ دھرمی پر قائم رہتا ہے تو اس سے مستقل بنیادوں پر سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں وطن عزیز کی سالمیت کی خاطر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پوری قوم بھارتی جارحیت کے خلاف ہم آواز ہے