کنیڈا کے شہر ٹورنٹو میں جلوس عاشورہ میں ہزاروں عزاداروں کی شرکت
تاریخ میں پہلی بار جلوس روک کر نماز ظہرین ادا کی گیی
(ٹورنٹو ) گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی کنیڈا کے شہر ٹورنٹو میں عاشورہ ڈے کنیڈا کے زیر اہتمام ، دس محرم الحرام روز عاشورہ کو نہایت شاندار جلوس عزا ٹورنٹو کے ملیکن پارک سے برآمد ہوا ، جس میں ہزاروں کی تعداد میں کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے کئی شہروں سے آئے ہوے عزاداران مظلوم کربلا نے شرکت کی ، جلوس سے قبل ملیکن پارک کے جمنازیم حال میں صبح ٹھیک دس بجے اعمال عاشورہ بجا لاے گیے ، جس کے بعد گیارہ بجے مجلس عاشورہ کا آغاز ہوا ، مجلس میں سوز خوانی کے بعد مولانا سید حسین شیرازی صاحب نے مجلس سے خطاب کیا جس کے بعد ٹھیک بارہ بجے شاندار جلوس عاشورہ برآمد ہوا ، کنیڈا کی تاریخ میں پہلی بار دوران جلوس ، جلوس کو روک کر ٹورنٹو کی مشہور شاہراہ پر ہی با جماعت نماز ظہرین دن کے ڈیڑھ بجے ادا کی گئی ، جس کی اقتدا بھی مولانا حسین شیرازی نے کی – نماز کے بعد جلوس عاشورہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا وقت عصر سے قبل حسینیہ امام بارگاہ پر پہونچ کر اختتام پذیر ہوا ، جہاں فاقہ شکنی کے لیے نیاز تقسیم کی گیی ، جلوس عاشورہ میں تمام روایتی تبرکات کے علاوہ عزاداروں نے پلے کارڈز اور بینر بھی اٹھاے ہویے تھے ، جلوس میں اس سال بھی خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ تھی –