سکردو:
علاقہ کواردو کے سیلاب متاثرین کی تباہ شدہ مکانات کی تعمیر نو از طرف قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی دام عزہ۔
اس سلسلے میں صوبائی صدر اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان جناب علامہ سید محمد عباس رضوی ممبر گلگت بلتستان کونسل نے اپنے وفد کے ساتھ علاقہ کواردو کا دورہ کیا اور متاثرین سیلاب سے اظہار ہمدردی کیا اور علامہ سید محمد عباس رضوی نے قائد محترم کی جانب سے عطیہ کردہ پروجیکٹس کا باقاعدہ سنگ بنیاد اپنے دست مبارک سے رکھ دیا ۔