• رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

تازه خبریں

شام کے پاس کیمیائی ہتھیار نہیں

روس کے نائب وزیر خارجہ نے شام کے 271 افراد کے خلاف امریکی پابندیوں کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے جن الزامات کے تحت پابندیاں عائد کی ہیں وہ بے بنیاد ہیں کیونکہ شام کے پاس کیمیائی ہتھیار موجود ہی نہیں ہیں۔

اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیرخارجہ گنادی گیٹلوف نے شام کے 271 افراد کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  امریکہ نے جن الزامات کے تحت پابندیاں عائد کی ہیں وہ بے بنیاد ہیں کیونکہ شام کے پاس کیمیائی ہتھیار موجود ہی نہیں ہیں۔

روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ روس نے 4 اپریل کو شام کے صوبہ ادلب میں کیمیائی ہتھیاروں کے استمعال کے بارے میں غیر جانبدار کمیٹی بنانے کی تجویز پیش کی جس پر امریکہ نے کوئی توجہ نہیں دی اور امریکی حکام ادلب میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر غیر جانبدار تحقیقات اور تفتیش کے حق میں نہیں ہیں وہ صرف شامی حکومت پر بے بنیاد الزامات عائد کرکے رائے عامہ کو گمراہ کررہے ہیں۔