تازه خبریں

ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخواہ کا نمائندہ وفدصوبائی صدر جناب مشتاق احمد خان کی قیادت میں پاراچنار روانہ۔

۔ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخواہ کا نمائندہ وفدصوبائی صدر جناب مشتاق احمد خان کی قیادت میں پاراچنار روانہ۔ نمائندہ وفد میں صوبائی صدر مشتاق احمد خان (جماعت اسلامی) ، جنرل سیکرٹری سیدنور الحسن گیلانی (جمعیت علمائے پاکستان)، نائب صدر ڈاکٹر عطا الرحمان(جمیعتِ اتحادالعلماء) ، نائب صدر آخونزادہ مظفر علی (اسلامی تحریک پاکستان خیبر پختونخواہ)،نائب صدر ندیم ظفر (ہدیت الاہادی) ، نائب صدر مقصود احمد سلفی (جمیعت اہل حدیث) ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری لیاقت علی (فلاح انسانیت)، نائب صدر علامہ اقبال بہشتی( ایم ڈبلیوایم) ، علامہ سید مرتضی عابدی، مفتی محمد جمیل عابد، مولانا ہدایت اللہ، سید جماعت علی شاہ، عتیق چوہان ،مولانا عبدالبر، یاسر فریدشامل ہیں۔ وفد کے ہمراہ اسلامی تحریک پاکستان خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی، ممبر سیاسی سیل اسلامی تحریک پاکستان آخونزادہ اقتدار علی مظہر اور اسلامی تحریک پاکستان خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سید مرتضی علی شاہ جعفری بھی شامل ہیں۔ وفد کا ہنگو میں امامیہ علماء کونسل کے سربراہ ہجت السلام والمسلمین علامہ خورشید انور جوادی نے پرجوش استقبال کیا اورجامعہ عسکریہ ہنگو کا دورہ بھی کیا۔