چھٹی خانہ و مردم شماری کی تیاریاں مکمل
چھٹی قومی مردم شماری کا پہلا مرحلہ کل ملک کے تریسٹھ اضلاع میں شروع ہوگا ۔ا س مرحلے میں پنجاب کے سولہ، سندھ کے آٹھ، خیبرپختونخوا کے چودہ، بلوچستان کے پندرہ آزاد جموں کشمیر کے پانچ اور گلگت بلتستان کے پانچ اضلاع میں مردم شماری ہوگی۔
دوسرے مرحلے میں ملک کے اٹھاسی اضلاع میں مردم شماری ہوگی۔
مردم شماری کے حوالے سے کسی بھی معلومات کیلئے ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے جس کا نمبر ہے0800-57574