تازه خبریں

اسلامی تحریک پاکستان کے خصوصی وفد کا لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کا دورہ ممتاز قومی و سماجی کارکن حاجی ظہیر حسین بنگش کی عیادت کی

قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی اور اسلامی تحریک پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی کی ہدایت پر صوبائی جنرل سیکریٹری مظفر علی آخونزادہ کی قیادت میں صوبائی وفد کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ۔ ہنگو میں فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے امن کمیٹی کے ممبر اور ممتاز قومی و سماجی کارکن حاجی ظہیر حسین بنگش کی عیادت کی۔ قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے امن کمیٹی کے ممبر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انکی عیادت کی ، انکی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی اور اس حملہ کو ایک بزدلانہ حملہ قرار دیا۔ اس موقع پر ضلع ہنگو، ضلع کوہاٹ کے علماء کرام اور مشران قوم کی کثیر تعداد موجود تھی۔