تازه خبریں

خادم انسانیت عبدا لستار ایدھی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد نقوی

خادم انسانیت عبدا لستار ایدھی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،علامہ ساجد نقوی
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی وفات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار
عبدا لستار ایدھی بے سہار ا لوگوں کے محسن تھے انہوں نے انسانیت کی بے لوث خدمت کی اور وہ پاکستان کی پہچان تھے(راولپنڈی / اسلام آباد 9جولائی2016 ء ( جعفریہ پریس)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے معروف سماجی شخصیت محسن انسانیت عبدالستار ایدھی کی وفات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خادم انسانیت عبدا لستار ایدھی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ عبدا لستار ایدھی بے سہار ا لوگوں کے محسن تھے انہوں نے انسانیت کی بے لوث خدمت کی اور وہ پاکستان کی پہچان تھے ، ان کی یتیم پروری اور غریب پروری لائق تحسین ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی کا خلا کبھی پُر نہ ہو گا ،ان کا کوئی نعم البدل نہیں اورقوم عظیم محسن سے محروم ہو گئی ہے ۔علامہ ساجد نقوی نے بیوہ بلقیس ایدھی اور ان کے صاحبزادے فیصل ایدھی کے نام اپنے تعزیتی پیغامات میں کہا ہے کہ مرحوم عبدالستار ایدھی کے خدمت خلق کے مشن کوہمیشہ یاد رکھا جائیگا ،وہ پاکستا ن کا ایک اثاثہ تھے اور محروم طبقے سے پیار کر نیوالے اور بے سہارا لوگوں کے محسن تھے ۔علامہ ساجد نقوی نے اس موقع پرسوگوارخاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبر و جمیل عطا فرمانے اور مرحوم کی بلندی درجات و مغفرت کیلئے دعا کی ۔

 #allamasajidalinaqviedhi