تفصیلات کے مطابق، پاکستان کی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتهارٹی (نیپرا) نے صوبہ سنده میں 50 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے لئے ایرانی کمپنی کو لائسنس جاری کردیا ہے.
صانیر کمپنی جوائنٹ وینچر منصوبے کے تحت پاکستان کی پلانٹ انرجی کمپنی کے ساته پاکستانی شہر کراچی میں ایران-پاک ونڈ پاور فارم کے قیام کے علاوہ بجلی گهر اور ونڈ پاور پلانٹ تعمیر کرے گی.
پاکستانی کی صوبائی حکومت نے ونڈ پاور پلانٹ کی تعمیر کے لئے صوبہ سنده میں 30 سال کی معیاد کے لئے 500 ایکڑ رقبے پر محیط زمین مختص کی ہے.
ارنا کے مطابق، گزشتہ مہینوں میں ایران کمپنی صانیر کے تعاون سے پاکستانی صوبہ سنده کے علاقے شکارپور میں 500 کلو وولٹ ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن لائن منصوبے کا افتتاح کیا گیا.
صانیر کمپنی اس وقت پاکستان سمیت افغانستان، ارمینیا، عراق، شام، عراقی علاقے کردستان، اتهیوپیا، سری لنکا اور عمان میں 18 منصوبوں پر کام کر رہی ہے.