تازه خبریں

طیارہ حادثہ کے و اقعے کی تمام پہلوؤں سے جانچ کی جائے بھاری جانی نقصان انتہائی تکلیف دہ ہے ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی

طیارہ حادثہ کے و اقعے کی تمام پہلوؤں سے جانچ کی جائے ،علامہ ساجد نقوی
طیارہ حادثے میں ممکنہ طور بھاری جانی نقصان انتہائی تکلیف دہ ہیں،قائد ملت جعفریہ
راولپنڈی /اسلام آباد 8دسمبر 2016ء ( جعفریہ پریس) چترال سے اسلام آباد آنے والے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے حادثہ کے نتیجہ میں 47مسافروں کی قیمتی جانوں کے نقصان پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے گہرے دکھ و رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ طیارہ حادثے میں معروف مذہبی وسماجی شخصیت جنید جمشید اور خواتین ، بچوں،بزرگوں سمیت درجنوں قیمتی جانوں کا ممکنہ طور پربھاری جانی نقصان کی اطلاعات انتہائی تکلیف دہ ہیں اور طیارہ میں موجود تمام مسافروں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔ علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثہ کے و اقعے کی تمام پہلوؤں سے جانچ کی جائیں اور پس پردہ محرکات سمیت طیارہ حادثہ کے تمام عوامل عوام کے سامنے لائیں جائیں اس لئے کہ یہ حادثہ قومی سانحہ سے کم نہیں ہے ۔علامہ ساجد نقوی نے طیارہ حادثہ کے متاثرہ خاندانوں و لواحقین سے دلی ہمدری اور تعزیت صبر کی تلقین کا اظہارکرتے ہوئے جاں بحق ہونیوالوں کے لئے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کیلئے دعا کی۔