*علامہ سید ناظر عباس تقوی اور علامہ سید اسد اقبال زیدی کی دفتر قائد ملت قم میں مدیر دفتر قم اور کابینہ سے ملاقات*
*علامہ سید ناظر عباس تقوی اور علامہ سید اسد اقبال زیدی کی دفتر قائد ملت قم میں مدیر دفتر قم اور کابینہ سے ملاقات*

*علامہ سید ناظر عباس تقوی اور علامہ سید اسد اقبال زیدی کی دفتر قائد ملت قم میں مدیر دفتر قم اور کابینہ سے ملاقات*

*حالات حاظرہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا*

*قم المقدسہ 18، جولائی 2019 بروز جمعرات علامہ سید ناظر عباس تقوی صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل سندھ اور علامہ سید اسد اقبال زیدی صوبائی نائب صدر شیعہ علماء کونسل سندھ نے دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان، قم المقدسہ کا دورہ کیا۔ مدیر دفتر و نمائندہ قائد ملت جعفریہ، قم المقدسہ حجہ الاسلام والمسلمین محمد شریف لغاری اور انکی کابینہ کیساتھ باہمی ملاقات میں پاکستان کے ملکی و بین الاقوامی حالات حاظرہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علماء کرام نے دفتر قائد قم کی حالیہ فعالیت وخدمات کا قریب سے جائزہ لیا اور جدید کابینہ کا کم وقت میں گرانقدر خدمات انجام دینے پر حوصلہ افزائی فرماتے ہوئے مزید اقدامات اٹھانے کی تاکید کی۔مسئول روابط نے دفتر کی حالیہ خدمات پر بریفنگ دیتے ہوئے تازہ ترین کارکردگی بیان کی جس پر دونوں شخصیات نے دفتر کی کارکردگی کو سراہا اور مزید پیشرفت کے لیے مفید مشوروں سے نوازا۔ آخر میں وطن عزیر پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے دعاء کی گئی۔

ملاقات میں مسئول امور روابط حجہ الاسلام والمسلمین بشیر احمد استوری، مسئول امور اجرائی حجہ الاسلام والمسلمین سید حسین شاہ نقوی، مسئول امور طلاب حجہ الاسلام غلام اصغر عرفانی، نائب مسئول شعبہ زائرین قم حجہ الاسلام فیصل عسکری شریک تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here