• اسلامی تحریک کے زیر اہتمام ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس قائد ملت جعفریہ کی خصوصی شرکت
  • علامہ شبیر میثمی سے مولانا عبد الخبیر آزاد کی ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات

تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کے حکم پر کل مُلک بھر میں احتجاجی ریلیوں کا اعلان – مطالبات منظور نہ ہوۓ تو ملک بھر میں دھرنے دے کر ملک کا پہیہ جام کر دیں گے

شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صوبائی صدرعلامہ مظہر عباس علوی نے لاہورمیں ایک پُرہجوم ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ مُلک بھر میں ہر طرف آگ لگی ہوئ ہے ۔ہر طرف لاشے گر رہے ہیں۔ حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ ملک میں دہشت گردوں کا راج ہے۔ دہشت گرد جب چاہتے ہیں ،جیسے چاہتے ہیں ،جہاں چاہتے ہیں ،قتل کر دیتے ہیں۔ فوج محفوظ نہیں ہے، پولیس محفوظ نہیں ہے ،عوام محفوظ نہیں ہے ، ڈاکٹر محفوظ نہیں ہے، انجینیر ،ادیب، سکالر اور صحافی بھی محفوظ نہیں ہے۔ کوئٹہ، مستونگ میں بار بار ایک ہی جگہ پر قاتلانہ حملے ہو رہے ہیں۔ دو دن پہلے زائرین کی بس پر حملہ ہوا ،شہداء لواحقین کی میتوں کو روڈ پر رکھ کر احتجاج کر رہے ہیں لیکن کوئی پُرسانِ حال نہیں ، حکومت ٹس سے مس نہیں ہے۔
انہوں نے مرکز کی جانب سے اعلان کردہ پالیسی کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر کل بروزِ جُمعہ 24 جنوری 2014 مُلک بھر میں شہداء کوئٹہ کےلواحقین سے اِظہارِ یکجہتی کے لیے احتجاجی ریلیاں نکالیں گے اور کل اگر نمازِ جُمعہ تک وفاقی حکومت نے مداخلت نہ کی اور مطالبات منظور نہ ہوۓ تو ملک بھر میں دھرنے دیں گے اور پہیہ جام کر دیں گے !
علامہ مظہر عباس علوی نے آخر میں پاک فوج، پولیس، میڈیا، شیعہ کمیونٹی اور مُلک بھر میں دہشتگردی کا شکار ہونے والے تمام شہداء کو سلام پیش کیا اور اُن کے خاندانوں کو تعزیت پیش کی ۔