شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے مطالبہ کیا ہے کہ اب ماضی کی ظالمانہ بیلنس پالیسی کا بھی اسی طریقے سے خاتمہ کیا جائے جس طرح وزارت داخلہ کی جانب سے ای سی ایل میں شفافیت کے عمل کو متعارف کرایاہے، اس سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے اقدام اٹھائیں جبکہ محب وطن فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنیوالوں اور فرقہ واریت پھیلانے والوں میں بھی واضح تفریق اور امتیاز برتیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علمائے کرام کے وفو د سے ملاقاتوں کے دوران کیا ۔ علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ ملک میں پائیدار امن کیلئے ضروری ہے کہ دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے اور دہشت گردو ں اور ان کے سرپرستوں کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا جائے اور جہاں یہ دہشت گرد پلتے ہیں ان فیکٹریوں کو ہمیشہ کیلئے نابود کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم وفاقی حکومت کی موجودہ ای سی ایل پالیسی سے مکمل اتفاق اور حمایت کرتے ہیں ، ہمارا مطالبہ ہے کہ اب موجودہ جمہوری حکومت کو ماضی کی ظالمانہ بیلنس کی پالیسی کے طریقہ کار کا بھی خاتمہ کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ محب وطن فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنیوالوں اور فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں میں تفریق کی جائے اور ایسے عناصر کو بے نقاب کرکے نکیل ڈالی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتاہے کہ ماضی میں بیلنس پالیسی کے تحت جہا ں امن پسندوں کو فورتھ شیڈول کے نام پر تنگ کیا گیا ، بلا جرم و خطا جیلو ں میں ڈالا گیااورمعاشرے کی انتہائی شریف شخصیات کو ذاتی عناد کا نشانہ بنایاگیا اور ان لوگوں پرایسے جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے جنہوں نے ایک تنکا تک نہیں توڑا تھا اب وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو مداخلت کرتے ہوئے اس پالیسی کا خاتمہ کرنا چاہیے جسے ایک جانب پورے ملک میں اطمینان کی لہر دوڑے گی وہیں دہشت گردوں کی سرکوبی کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ تکفیریت اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ ہمیشہ اپنا تعاون جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ امید کرتے ہیں حکومت ہماری گزارشات پر غور و فکر کے بعد عمل درآمد کرے گی۔
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
- کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی